حکومت کے خلاف اتحاد کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں : مولانا فضل الرحمن

حکومت کے خلاف اتحاد کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں : مولانا فضل الرحمن
 حکومت کے خلاف اتحاد کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں : مولانا فضل الرحمن

  

ملتان (صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے حکومت کیخلاف اتحاد کا اسوقت کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیو نکہ وہ اپنی مدت پوری کر چکی ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا آئندہ الیکشن کیلئے متحدہ مجلس عمل بحال ہو چکی ، اسکو مزید متحرک بنانے کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، فاٹا کے ا نضمام کے مسئلے میں ہماری جماعت فریق نہیں،وہاں کے عوام کی رائے و با ہمی اتفاق سے معاملہ طے کیا جائے۔ متنازع صورت میں خود فاٹا کے اندر بھی ایسے فیصلے جو اسلام آباد سے مسلط کئے جائینگے، وہ زیادہ مقبو ل نہیں ثابت ہو سکیں گے، اگر فاٹا کے اندر قبائلی عوام آپس میں کوئی دو رائے رکھتے ہیں تو ان کو بھی آپس میں بیٹھ کر مشاورت سے ایک مو قف کی طرف جانا چاہیے۔طاہر القادری سے متعلق ان کا کہنا تھا ایک سانحہ پر اپنی سیاست کو مرکوز کرنا درست نہیں، سیاست میں مشکلات مصیبتیں بھی آتی ہیں ان کو عبور کر کے آگے جانا چاہیے۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -