عمران خان کو لاڈلا ہونے پر اہل قرار دیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اورمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پوری قوم اور دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان میں دوہرا نظام رائج ہے پانامہ لیکس میں عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ ان کی بیرون ممالک جائیدادیں بھی ہیں اور کمپنیاں بھی مگر لاڈلا ہونے کی بنا پر انہیں اہل قرار دیدیا گیا اب ایسا نظام نہیں چلے گا وہ ایشو آف دے ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب اس دوہرے نظام کے خلاف مسلم لیگ اٹھ کھڑی ہوئی ہے انصاف کاایک ہی نظام رائج ہو گا قوم اس شخص کو جس نے اپنا گناہ تسلیم کیا مگر اس کو چھوڑ دیا گیا اس کا حساب مانگ رہی ہے اور یہ ثابت ہو گیا کہ یوٹرن کا بے تاج بادشاہ ہی لاڈلا ہے نواز شریف کسی کا لاڈلا نہیں بلکہ قوم کا لاڈلاہے اور 2018کے انتخابات میں قوم ثابت کردے گی کہ (ن) لیگ ہی عوام کی لاڈلی جماعت ہے اور نواز شریف ہی ملک کے مسیحا ہیں۔
سعد رفیق