انوکھا لاڈلا تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے

انوکھا لاڈلا تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے
 انوکھا لاڈلا تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے

  


پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشو آف ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک ایک فرد جانتا ہے کہ ایک آمر ضیاء الحق کا لاڈلا کون تھا اور کس نے ان کی انگلی پکڑ کر سیاست میں قدم رکھا تھا وہ ہی لاڈلا آج دوسروں پر تنقید کرے یا پھر کسی دوسرے کو لاڈلا قرار دے تو اس میں سب کو ہی تعجب کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے انوکھے لاڈلے کو دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو عدالت میں اپنے شواہد کی ایک لمبی منی ٹریل جمع کروائی اور اپنی کہی ہوئی ایک ایک بات کا ثبوت بھی عدالت کو فراہم کیا اور اس کے بعد وہ عدالت سے صادق اور امین کا لقب لیکر نکلے جبکہ دوسری جانب میاں نواز شریف جھوٹے قرار پائے وہ بھی پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سے اور ثبوت کے طور پر صرف ایک جعلی قطری خط ہی پیش کر سکے ۔انہیں مشورہ ہے کہ وہ عمران خان پر تنقید کی بجائے خاموشی سے گھر بیٹھ جائیں یہی ان کے لئے بہتر ہے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول