عمران خان سپریم کورٹ کے لاڈلے نہیں

عمران خان سپریم کورٹ کے لاڈلے نہیں
 عمران خان سپریم کورٹ کے لاڈلے نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

معروف اینکر اور تجزیہ نگار پی جے میر نے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ عمران خان لاڈلا نہیں ہے کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریویو پٹیشن میں نااہل ہو جائیں گے چونکہ وہ قانون کی شق باسٹھ اور تریسٹھ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں جو الیکشن کمیشن میں ثابت بھی وہ جائے گا اور صادق اور امین ثابت نہیں کر سکیں گے جس کے باعث الیکشن کمیشن انہیں نااہل قرار دے سکتی ہے اس طرح سے وہ لاڈلے کیسے رہیں گے،وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے عمران خان لاڈلے نہیں ہیں چونکہ یہ کیس سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تھا اس لئے وہ وہاں سے بچ نکلے لیکن اب (ن) لیگ ان کے خلاف نظر ثانی درخواست میں جاررہی ہے جس میں عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں اور یہ صاف نظر آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف عمران خان آصف علی زرداری سمیت ہر ادارہ اور ہر فرد قانون کی نظر میں برابر بھی ہے اور جواب دہ ہے اور عمران خان اور نواز شریف نے جو ایک دوسرے کے لئے لاڈلوں کی اختراع استعمال کی ہے وہ ایک دوسرے کو فیور ملنے پر کی جاررہی ہے۔
پی جے میر

مزید :

صفحہ اول -