اس حمام میں سب ننگے ، تمام کے تمام لاڈلے

اس حمام میں سب ننگے ، تمام کے تمام لاڈلے
 اس حمام میں سب ننگے ، تمام کے تمام لاڈلے

  


ڈیلی نیشن کے ایڈیٹر اور تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں اور تمام کے تمام لاڈلے ہیں ان لوگوں کے جن کے گھر سے ہوئے بغیر اقتدار کا راستہ نہیں ملتا پاکستان مین کوئی ایسا سیاست دان نہیں جسے جی ایچ کیو کی پروموشن کے بغیر اقتدار نصیب ہو عمران خان کوئی آسمان سے نہیں اترے قوم کو وہ وقت یاد ہے جب یہ سابقڈکٹیٹر پرویز مشرف کے ریفرنڈم کے چیف کوآردنیٹر تھے اور ان کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کا بس چلے تو وہ پورا ملک ہی ان کے حوالے کردیں ۔وہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشوآف دے ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا اتناقائل تو نہیں ہوں مگر پھر بھی ان کی ایک بات بہت خوبصورت اور سچ ہے جس کو میں تسلیم کرتا ہوں جو انہوں نے کہا تھاکہ پاکستان میں کوئی ایسا سیاست دان نہیں جو کہ افواج پاکستان کی چھتری تلے پروان نہ چڑھا ہو بھٹو سے لیکر عمران خان تک سب کو ہی جرنیلوں نے پروموٹ کیا ۔ سلیم بخاری

مزید : صفحہ اول