ٹیکنالوجی میں اپ گریڈیشن ، استعداد کار کے حصوں پر کام کیا جائے : جنرل باجوہ

ٹیکنالوجی میں اپ گریڈیشن ، استعداد کار کے حصوں پر کام کیا جائے : جنرل باجوہ

راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے ٹیکنالوجی میں اپ گریڈیشن، استعداد کار کے حصول پر کام کیا جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف کو پی او ایف کے امور کار، پیداوار اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف کو پی اوایف کے مستقبل کے وژن اور حکمت عملی کے علاوہ تحقیقاتی اورترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یور یا مولڈ نگ پلانٹ یو ایف ایم سی کا بھی افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے اسٹیشن ہیڈکوارٹرز عمارت، پی او ایف کا لونی سنجوال کا بھی افتتاح کیا ۔ ا نہو ں نے پی او ایف کے افسران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹیکنالوجی میں اپ گریڈیشن، استعداد کار کے حصول پر کام کیا جا ئے ۔ انہوں نے پی اوایف کو دفاعی پیداوار کے حوالے سے اہم درجہ دلانے پر افسران اور ملازمین کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ادارے کی مہارت کو مزید بہتربنانے پرزوردیا،اس موقع پر آرمی چیف نے پی او ایف واہ میں متعدد سہولیات کا افتتاح بھی کیا، ان سہولیات سے پی اوایف واہ میں مقیم 11ہزارخاندان فائدہ اٹھاسکیں گے۔

آرمی چیف

مزید : صفحہ اول