زرداری کا طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ، جمعہ کو اہم ملاقات طے

زرداری کا طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ، جمعہ کو اہم ملاقات طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری 29 دسمبر کو پھر ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن، اے پی سی ، آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی میں آصف زرداری کی ذاتی طور پر شرکت حتمی نہیں اسلئے وہ طاہرالقادری سے پہلے ہی ملا قات کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے پہلے 28 دسمبر کی تاریخ طے کی گئی تھی لیکن سابق صدر کی مصر و فیت کے باعث ملاقات کا شیڈول تبدیل کر کے 29 دسمبر جمعہ کے روز رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمر اہ طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے ، وفد میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور رحمان ملک کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ، آل پارٹیز کانفرنس اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے سانحہ ما ڈ ل ٹاؤن پر باقر نجفی کمیشن منظر عام پر آنے کے بعد عوامی تحریک کی جانب سے شہبازشریف اور رانا ثنااللہ کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جا ر ہا ہے۔
ملاقات طے

مزید :

صفحہ اول -