مفتاح اسماعیل نے مشیر خزانہ کی ذمہ داریا ں باضابطہ سنبھال لیں

مفتاح اسماعیل نے مشیر خزانہ کی ذمہ داریا ں باضابطہ سنبھال لیں

اسلام آباد( آ ئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریا ں سنبھال لیں،انہوں نے کہاہے وہ مسلم لیگ نواز کی قیادت کے ویژن کے تحت معیشت کو مزید مضبو ط بنانے اور جامع اور پائیدار ترقی کے مقصد کو آ گے بڑھانے کیلئے پختہ عزم رکھتے ہیں، برآ مدات میں اضافے ، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ٹیکس ریٹ کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، بدھ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور کی حیثیت سے باقاعدہ اپنی ذمہ داریا ں سنبھالتے ہوئے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے خزانہ ڈویژن اور فیڈرل بور ڈ آ ف ریونیو( ایف بی آ ر ) کا دورہ کیا اور اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں، اس مو قع پر انہوں نے حکام کو ہدا یت کی کہ وہ اس مقصد کے حصول کیلئے ایک ٹیم کی حیثیت سے محنت کریں۔

مشیر خزانہ

مزید : صفحہ اول