صدرنے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے، 24 ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی

صدرنے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے، 24 ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی

اسلام آباد(آن لائن) صدر ممنون حسین نے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد 24 ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی۔ صدارتی دفتر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر دستخط کرد یئے، جس کے بعد 24 ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ بن گئی۔یاد رہے کہ 24 ویں آئینی ترمیم کے تحت مردم شماری کے عبوری نتائج کے تحت حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ اس سے قبل 19 دسمبر کو سینیٹ نے کثرت رائے سے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2017 منظور کیا تھا۔سینیٹ سے منظور کیے گئے بل کے حق میں 84 سینیٹرز نے ووٹ دیا تھا جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ آیا تھا۔اس سے قبل نئی حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیمی بل کو 16 نومبر کو قومی اسمبلی نے بھی بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا۔

حلقہ بندیاں

مزید : صفحہ اول