انتہائی مطلوب دہشت گرد جان ولی شینا افغانستان میں قتل

انتہائی مطلوب دہشت گرد جان ولی شینا افغانستان میں قتل

  

کابل(صباح نیوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سے وابستہ خطرناک دہشتگرد جان ولی عرف شینا افغانستان میں مارا گیا ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق جان ولی عرف شینا کو افغانستان کے صوبے کنڑ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے جان ولی دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث اور کئی مقدمات میں مطلوب تھا، اس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا تاہم پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے شروع کیے جانیوالے آپریشنز کے بعد جان ولی عرف شینا باجوڑ ایجنسی سے فرار ہوکر افغانستان چلا گیا تھا ، وا ضح رہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی اعلیٰ قیادت افغانستان میں موجود ہے اور پاکستان میں افغانستان اور بھارت کی ایما پر دہشتگرد کا ر ر وائیوں میں ملوث ہے، پاکستان کے بارہا مطالبے کے باوجود افغان حکومت ان کیخلاف کارروائی سے پہلو تہی کررہی ہے۔

جان ولی شینا

مزید :

صفحہ اول -