انٹرا پارٹی انتخابات ، پی ٹی آئی نے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

انٹرا پارٹی انتخابات ، پی ٹی آئی نے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت بنچ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی کے 2 جنو ری تک ملتوی کردی گئی۔تاہم اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکر انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی کے لئے امیدواروں کی تفصیلات، نتائج، پینل اور کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جمع کرائیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا ۔بعدازاں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فارن فنڈنگ پر فیصلہ تاریخی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن تحریک انصاف کا تمام ریکارڈ حاصل کرسکتا ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سو ؤموٹو ایکشن لے سکتا ہے، اس لئے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں میں کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرے عمران خان 3 سال سے احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔ اجرتی اور لوٹا سیاستدانوں کا تحریک انصاف پر قبضہ ہے پارٹی میں نوٹ کریسی اور لوٹا کریسی رائج ہے، ہمیں پی ٹی آئی سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہے۔

پی ٹی آئی

مزید :

صفحہ اول -