بینظیر کا قتل ملکی تاریخ کا سیاہ باب ، قاتلوں کا آزاد رہنا بھٹو خاندان پر قرض : مسلم لیگ (ن)

بینظیر کا قتل ملکی تاریخ کا سیاہ باب ، قاتلوں کا آزاد رہنا بھٹو خاندان پر قرض ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) بینظیر بھٹوکی برسی پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ اور سیاہ باب ہے۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ اور سیاہ باب ہے۔بینظیر بھٹو ہمیشہ مفاہمت اور برداشت پر یقین رکھتی تھیں ان،کو قومی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے‘ بے نظیر شہید کا نام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا‘ بے نظیر نے عوام کے حق حکمرانی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کی‘ محترمہ کی شہادت سے پیدا ہونے والا سیاسی خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ10سال گز رنے کے باوجو د بینظیر بھٹو شہید کے قا تلوں کا قانو ن کی گر فت سے آزاد رہنا بھٹو خا ندان اور پیپلز پارٹی کے مخلص کارکنو ں کا قوم پر قرض ہے،اس کی ادائیگی واجب ہی نہیں فرض ہے ۔

مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ اول -