ق لیگ نے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کو نیا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا

ق لیگ نے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کو نیا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا

  

اسلام آباد (آن لائن ) مسلم لیگ (ق)نے بلوچستان سے پارٹی کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کو سینیٹ میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نئی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کو تحریری طور پر مطلع کرنے کیلئے نوٹیفکیشن کی کاپی سینیٹر کامل علی آغا کے ذریعے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے ۔ سینیٹ میں مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر سعید الحسن مندوخیل نے کہا ہے پارٹی سربراہ اور قیادت کا اعتماد میرے لئے باعث فخر ہے ، پارٹی کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح بنا کر اپنی ذمہ داریاں پوری کروں گا۔

پارلیمانی لیڈر

مزید :

صفحہ اول -