طاہر القادری ، عمران خان کا ساتھ بیٹھنا ریاست کے خلاف نئی سازش : مریم نواز

طاہر القادری ، عمران خان کا ساتھ بیٹھنا ریاست کے خلاف نئی سازش : مریم نواز
 طاہر القادری ، عمران خان کا ساتھ بیٹھنا ریاست کے خلاف نئی سازش : مریم نواز

  

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ریاست، جمہوریت اور حکومت کے خلاف نئی سازش کی نشاندہی کر دی، بدھ کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ریاست، جمہوریت اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور سازش تیار ہو رہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے، مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پہچان سیاسی رہنما کے بجائے سازشی اور مہرے کی ہے، ان سازشی مہروں کے پاس کوئی سیاسی اور عوامی ایجنڈہ نہیں ہوتا، ان کو صرف سیاسی انتشار کیلئے جمع کیا جاتا ہے، عوام کو اس بات کی سمجھ ہے۔

مریم نواز

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماورکن قومی اسمبلی حمز ہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مشکوک دکھائی دے رہے ہیں مگر اللہ کرے کہ وقت پر ہو جائیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے حقائق جلد سامنے آجائیں گے ۔ گزشتہ روز حمزہ شہباز رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں بیٹے کی شاد ی پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ کرے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہو جائیں اور جیت انشاء اللہ حق اور سچ کی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے حقائق جلد سامنے آجائیں گے ۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -