عوامی تحریک کی اے پی سی کے مقاصد پر انکشافات کروں گا، ثناء اللہ

عوامی تحریک کی اے پی سی کے مقاصد پر انکشافات کروں گا، ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی کے مقاصد پر کل (جمعہ )انکشافات کروں گا ، بوکھلاہٹ کی شکار اپوزیشن کی چیخ وپکار کا علاج عوام ووٹ سے کریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ اے پی سی پر اپنی حکمت عملی وضع کر چکے ہیں۔ اے پی سی کا مقصد لاشوں پر سیاست اور ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ مگر قانون پر آنچ آنے دیں گے نہ کسی کو قانون پر اثر انداز ہونے دیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوامی تحریک انسداد دہشتگردی کی عدالت میں انصاف کے عمل کا حصہ ہے لیکن انصاف کے لئے انتظار کی بجائے انتشار کے ایجنڈے پر کاربند کیوں ہیں؟ ایف آئی آر درج ہوئی ،چالان عدالت میں جمع ہوا اور انھوں نے بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ شیخ رشید کو الیکشن نہیں اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔ لگتا ہے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سے بھی انہیں مایوسی ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اے پی سی کے مقاصد پر جمعہ کے روز انکشاف کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعور سے پریشان کچھ لوگ ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں۔ بوکھلاہٹ کی شکار اپوزیشن کی چیخ وپکار کا علاج عوام ووٹ سے کریں گے۔
راناثناء اللہ

مزید :

صفحہ اول -