سعودی عرب، کرپشن کے الزامات میں گرفتار23 افراد ڈیل کے بعد رہا

سعودی عرب، کرپشن کے الزامات میں گرفتار23 افراد ڈیل کے بعد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں زیر حراست مزید 23 افراد کو حکومت کے ساتھ ڈیل کے بعد رہا کردیا گیا۔سعودی اخبار کے مطابق ان افراد کی رہائی گزشتہ دو دنوں کے دوران مالی تصفیے کے بعد عمل میں آئی تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔آنے والے دنوں میں مزید افراد کو رہا کیے جانیکا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ شہزادوں ، حکومتی عہدیدار اور کاروباری شخصیات سمیت زیر حراست 200سے زائد افراد کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔کرپشن کے الزامات قبول کرنے والوں کو ناجائز طور پربنائے گئے اثاثوں کا کچھ حصہ ادا کرنے پر رہا کیا گیا، جبکہ الزامات سے انکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سعودی عرب