نواز شریف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں‘ تحریک عدل کیسے چلائیں گے‘ جمشید دستی

نواز شریف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں‘ تحریک عدل کیسے چلائیں گے‘ جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان ( نمائندہ خصوصی ).رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا کہ یہ دھرتی سرداروں اور جاگیرداروں کے ظلم کا شکار ہے اور جب میں قومی اسمبلی میں نواز شریف کی کرپشن کو بے نقاب کرتا ہوں تو سپیکر میرا مائیک بند کر دیتا ہے جبکہ نواز شریف صرف شیخ رشید کی وجہ سے(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

پریشان ہے کیونکہ اس کی جدوجہد غریب کے لئے ہے .وہ گزشتہ روز دربار قادریہ چوک ڈیرہ غازیخان میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد کے عوامی جلسہ میں خطاب کر رہے تھے . انہوں نے اعلان کیا کہ انڈس یونیورسٹی کے پندرہ سو طالب علموں کے مسئلے کے حل کے لئے چئیرمین ایچ ای سی سے ملوں گا جبکہ میں طلبا کے ساتھ کھڑا ہوں انہوں نے کہا کہ نواز شریف دربد کی ٹھوکریں کھا رہا ہے وہ کیسے عدل کی تحریک چلائے گاتاہم نواز شریف کی چوری پکڑی گئی اور اب کہے رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالاانہوں نے کہا شیخ رشید میرا استاد ہے جبکہ پانچ کروڑ آبادی کے لئے علیحدہ صوبہ بننا چائیے .