این ٹی ایس پاس اساتذہ کا مستقبل،وزیراعلیٰ نے اجلاس طلب کرلیا

این ٹی ایس پاس اساتذہ کا مستقبل،وزیراعلیٰ نے اجلاس طلب کرلیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)این ٹی ایس پاس اساتذہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہم اجلاس آج (جمعرات )طلب کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سراپا احتجاج اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ 2014 میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے بھرتی ہوئے تھے، محکمہ تعلیم نے ان سے کہا تھا کہ ایک سال کی سروس کے بعد انہیں مستقل کردیا جائے گا لیکن 3 سال گزرنے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا اور اس کی بجائے دوبارہ ٹیسٹ لے کر معاہدہ میں توسیع کا کہا جارہا ہے،،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اساتذہ کے حوالے سے اہم اجلاس جمعرات کوطلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سندھ کے اساتذہ کو ریگولائز کرنے کے متعلق اہم فیصلے کا امکان ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -