ایف آئی اے کو مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے کو مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

۔معلوم ہو ا ہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر بلال چوک سے، قاری محمد جمیل کو حراست میں لے لیا ،واضح رہے کہ ہاشم نامی شخص کی درخواست پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزم دبئی ورک ویزوں کے نام پر 28 لاکھ ہتھیا چکا ہے،ایف آئی اے نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر