مخلوط حکومت معاشرے سے نا انصافی اور بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے :عنایت اللہ

مخلوط حکومت معاشرے سے نا انصافی اور بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے :عنایت ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ اتحاد ی حکومت معاشرے سے نا انصافی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے حکومتی اصلاحات اور قانون سازی کے دو رس نتائج سامنے آ رہے ہیں جس سے صوبے کے تمام علاقے یکساں ترقی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی و حوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے جسکی واضح مثال نوشہرہ تا ملاکنڈ میگا پراجیکٹس اور سوات ایکسپریس وے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اپر دیر کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی بختیار معانی دیر بالا کے ضلعی حکام اور معز زین بھی موجود تھے وفود نے سینئر وزیر کو اپنے درپیش مسائل صحت و تعلیم ریونیو اور بلدیات سمیت دیگر سکیموں کے بارے میں تفصیلی طور آگاہ کیا ۔ سینئر وزیر نے تمام سرکاری اداروں کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں موثر نظام متعارف کر ا دیا ہے جسکے تحت صوبے میں بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے صوبے کے طو ل و عرض کے تمام علاقے پائیدار ترقی کرینگے ۔ عنایت اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے حقوق اور مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ بلکہ انکے حقوق کے حصول کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل در آمد کر رہی ہے تا کہ صوبے کے عوام مالی و معاشی لحاظ سے ترقی کریں۔ انہوں نے کہا ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کیلئے وہ بے لوث خدمت کر رہے ہیں ۔ سینئر وزیر نے دیر بالا کے عوام کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت انکے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کریگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول