تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیح ہے :شہرام خان ترکئی

تمام ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیح ہے ...

  

صوابی (بیورورپورٹ) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چئیرمین شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت کی سہولیات مکمل کردی مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیداکرنا اولین ترجیح ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نارنجی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے کارکن احمد علی شاہ ، منیر خان ، خان ولی شاہ، ظاہر شاہ، تاج نبی، بخت ولی اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔شہرام خان ترکئی نے کہاکہ مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں درپیش مسائل کو دور کیا جارہا ہے ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کردیا گیا ہسپتالوں میں آلات جری کی کمی کو بھی دور کیا جا رہا ہے اور خاص طور پر بنیادی مراکز صحت میں صحت کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو اپنے علاج کے لیے دور شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے اسی مقصد کے لیے ڈاکٹروں کی تنخوائیں بڑھا دی گئی ہے۔ مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی اور سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے صوابی میں کوئی بڑے منصوبے متعارف نہیں کروائے پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے صوابی میں شروع کیے ہیں جو صوابی کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے صوابی کے عوام کو اپنے علاج اور اعلیٰ تعلیم کیلئے پشاور کا رخ کرنا پڑتا تھا جس سے عوام کو کافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے تھے صوابی کے عوام بے یارومددگار پڑے تھے لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے صوابی کے عوام کی تمام محرمیوں کا ازالہ کردیا ہے اب صوابی میں یونیورسٹیز، میڈیکل کالج، ٹیکنکل کالجز ،سکولز ،کالیجزکے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری یے اور عوام کی بنیادی ٖضروریات ان کے گھر کی دہلیز پر موجود ہیں اس موقع ایم این اے عثمان خان ترکئی نے بھی خطاب کیاکہ اس وقت عمران خان کے علاوہ کسی کو پاکستان کی فکر نہیں عمران خان نے تمام چوروں اور ڈاکوں کو بے نقاب کردیا ہے اب عوام کو یہ لوگ بے واقف نہیں بنا سکتے

مزید :

کراچی صفحہ اول -