لنڈی کوتل ،خسرہ سے بچی جاں بحق ،گھر گھر ویکسین کی فراہمی
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں خسرہ بیماری سے بچاو کیلئے میڈیکل ٹیمیں گھر گھر جاکر سینکڑوں بچوں کو وویکسئین دئیے گئے پولیٹیکل ایجنٹ کی خصوصی ہدایت پر ایجنسی سرجن نے دو میڈیکل ٹیمیں لوئے شلمان اور کم شلمان کے علاقوں میں بھیج دئیے گئے تھے خیبر ایجنسی کے تینوں باڑہ جمرود اور لنڈیکوتل میں درجنوں بچے خسرہ کے بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں گزشتہ روز پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود کی ہدایت پر پولیٹیکل تحصیلدار شمس اسلام کے زیر نگرانی محکمہ صحت کے دو میڈیکل ٹیمیں لوئے شلمان (شین پوخ )اورکم شلمان کے مخلتف علاقوں میں گھر گھر جا کر 733بچوں کو خسرے سے بچاو کے ویکسئین دئیے گئے پولیٹیکل تحصیلدار شمس اسلام نے بتایا کہ پورے علاقے میں خسرے سے بچاو کی مہم شروع کر دی گئی ہیں گزشتہ روز کم شلمان میں 323اور لوئے شلمان میں 410بچوں کو ویکسینڈ کیا گیا ایجنسی سر جن ڈاکٹر محمد ایوب نے بتا یا کہ پورے ایجنسی میں ٹیمیں کام کررہی ہیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ دور افتادہ علاقوں میں بر وقت ویکسینشن کرکے بیماری پر قابو پا سکے آخری اطلاعات کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ شیخ ملی خیل میں ایک سالہ بچی جویریہ جاں بحق ہوگئی ۔