شبقدر میں ٹریفک کا المناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 4چچا زاد بھائی جاں بحق

شبقدر میں ٹریفک کا المناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 4چچا زاد بھائی جاں بحق

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر کے علاقہ مچنی باڈی کور موٹر کار کو حادثہ،ایک ہی خاندان کے چار نوجوان جان بحق،چاروں نوجوان آپس میں چچازاد بھائی تھے تمام جان بحق نوجوانوں کی عمریں 18سال سے کم تھی تفصیلات کے مطابق شبقدر حلیم زئی سے تعلق رکھنے والے ریٹائر ڈ کمشنر ہدایت اللہ خان مہمند مرحوم کے چار نواسے موٹر کار حادثے میں اسوقت جان بحق ہوئے جب وہ پشاور سے براستہ مچنی شبقدر حلیم زئی آ رہے تھے کہ مچنی کے علاقہ باڈی کور میں حادثے کا شکار ہو گئے چاروں نوجوان کی عمریں 18سال سے کم ہیں چاروں چچا زاد بھائی ہیں جان بحق ہونے والے نوجوانوں کے نام حمزاولد طاہر خان ڈی ایس پی پولیس،عمیر ولد حاجی قادر خان ڈی ایس پی پولیس کراچی،سیف اللہ ولد ہمایون خان مہمند پراجیکٹ کمشنر افغان مہاجرین اور حسیب ولد طارق خان مہمند ایگریکلچر بینک آفیسر شامل ہیں چاروں نوجوان تعلیم حاصل کر رہے تھے اچانک موت کی خبر نے نہ صرف گھر والوں کو غم زدہ کر دیا بلکہ علاقہ حلیم زئی اور گرد نواح میں اس افسوس ناک خبر کا سن کر علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ میں آنسوں ہی آنسوں تھی چاروں نوجوانوں کو انکے آبائی قبر ستان فاطمہ خیل میں آج جمعرات کو سپر د خاک کیا جا ئیگا آخری اطلاع آنے تک جنازے کا وقت مقرر نہیں کیا گیا تھا

مزید : کراچی صفحہ اول