حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ 2فوڈ پوائنٹ سیل کر دیئے گئے

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ 2فوڈ پوائنٹ سیل کر دیئے گئے

  

ملتان( وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کی فوڈ سیفٹی ٹیمز کا ملاوٹ،ناقص غذااور ممنوعہ اشیاء خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ اس سلسلے میں جنوبی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے2فوڈ پوائنٹس ناقص غذا فراہم کرنے پر سربمہر ،مختلف فو ڈپوائنٹس کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر94500روپے جرمانہ اوربھاری مقدار میں ناقص غذا موقع پر تلف کی انہوں نے مزید کہا کہ "ملاوٹ سے پاک پنجاب"پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطا بق عباسیہ ٹاؤن رحیم یار خان میں واقع اتفاق کیٹرنگ /شادی ہال اور خانیوال میں واقع شنگریلا سوئیٹس بیکرز کو دی گئی سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال،پروسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی بہتات ہونے،مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف مشہو رفوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر94500روپے صفائی کے ناقص انتظامات ہونے ، اشیاء خوردونوش کو زمین پر سٹور کرنے، گندے فرش،پروسیسنگ ایریامیں مکھیوں کی بہتات ہونے ،حشرات کی روک تھام کے انتظامات نہ ہونے اورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کیے گئے۔جبکہ286لیٹر زائدالمیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس 555کلوگرام ناقص غذااور 30لیٹر رینسڈ آئل،40کلوگرام مٹھائی اور953گرام نان فوڈ گریڈ کلر موقع پر تلف کیے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -