ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ جاری‘ صارفین عاجز

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ جاری‘ صارفین عاجز

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے صارفین عاجز(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

آگئے۔حکومتی وعدے جھوٹے قرار دے دئیے ۔ تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔ فیڈرز پر لائن لاسز کی شرح ظاہر کرکے دو سے چار گھنٹے کی عمومی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بجلی چوری کی زائد شرح کا بہانہ کر کے 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی طرف سے یکم دسمبر 2017ء سے ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان بھی دھرا کا دھرا رہ گیا ہے ۔ موسم سرما میں بجلی کا استعمال کم ہو نے پر لوڈشیڈنگ کا سارا دباؤ شام کے اوقات پر ڈال دیا گیا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ساڑھے پانچ بجے شام سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ صبح سے ہی شروع کر دی جاتی ہے۔ شام کو بھی کچھ دیر کے لئے ہوتی ہے ۔ مزید براں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہو تا ہے ۔ خواتین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ صبح اکثر طلبا وطالبات ‘سرکاری ملازمین اور کاروباری افراد ناشتہ کئے بغیر جانے پر مجبور ہوتے ہیں ۔مزید براں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے سے قیمت 130روپے فی کلو تک پہنچنے پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔

بجلی گیس لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -