این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن ‘ علی ترین پی ٹی آئی سے نامزد

این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن ‘ علی ترین پی ٹی آئی سے نامزد

  

لودھراں (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے این اے 154لودھراں کے ضمنی الیکشن میں اپنے صاحبزادے علی خان ترین کو پی ٹی آئی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

امیدوار نامزد کردیاہے۔ گزشتہ روز جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے پارٹی قائدین ،عہدیداران ، کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پارٹی عہدے میرے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے میرا اصل نظر یہ اور مقصد عمران خان کے ویثرن کے مطابق ملک میں تبدیلی لاناہے ۔میں اپنے وعدے کے مطابق لودھراں کے عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ ہمیشہ کرتارہوں گا۔ ہم ن لیگ والوں کو ضمنی الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے لودھراں کے پارٹی اور عوام کا مطالبہ اور آواز تھی کہ علی ترین کو ضمنی الیکشن کا ٹکٹ دیاجائے میرے لئے یہ اہم ترین فیصلہ ہے ۔ ضمنی الیکشن میں علی خان ترین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ کارکنوں سے اپیل ہے کہ گھر گھر جاکر کارکن علی خان ترین کی کمپین کریں ۔انشاء اللہ ایک بار پھر فتح تحریک انصاف کی ہوگی ۔ پی ٹی آئی کے نامزد امیداوار اور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے کہا لودھراں کے عوام نے جو پیار اور عزت ہمیں دی ہے ہم یہ احسان کبھی نہیں اتار سکیں گے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھے الیکشن میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے میں عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے انشاء اللہ دن رات محنت کروں گا اور ن لیگ کو 2015کے ضمنی الیکشن کی طرح ایک بار پھر عبرت ناک شکست سے دوچارکرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کروں گا۔جس طرح میرے والد نے قومی اسمبلی میں پہلی تقریر میں لودھراں کے عوام اور کسانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی تھی انشاء اللہ لودھراں کے عوام کی مدد سے کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں پہلی تقریر میں لودھراں کے عوام کا مقدمہ لڑوں گا۔ہم اپنی کمپین کا آغاز آج سے ہی کردیں گے انشاء اللہ۔ورکرز کنونشن نے ڈاکٹر شیر محمد اعوان ،نواب امان اللہ خان، نواب حیات اللہ ترین،سید حسن محمود شاہ ،سید رضا شاہ گیلانی ،رانا اعجاز احمد نون، ارشاد عباس گھلو، عفت طاہرہ سومرو ،ملک آصف اعوان ، ملک ریاض ارائیں ودیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -