ملتان اورتونسہ شریف میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں تقاریب

ملتان اورتونسہ شریف میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں تقاریب

  

ملتان، تونسہ شریف(خبرنگار خصوصی، نیوز رپورٹر، تحصیل رپورٹر) پیپلز لائرز فورم ملتان کے زیراہتمام بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت زوار (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

قریشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی بشریٰ نقوی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ایل ایف ملک ارشاد رسول تھے۔ تقریب سے خالدہ منیس، بابر سوئیکارنو، آصف کریم، حبیب اللہ شاکر، خواجہ قیصر، ملک ارشاد رسول، صبیحہ رندھاوا، فہیم گردیزی، صفدر سرسانہ، یوسف زبیر، انیس مہدی، نشید عارف نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو ملک میں دہشت گردی، آمریت کے خلاف جنگ لڑنے آئی تھیں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی محترمہ شہید کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف مقامات پر متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جن میں مقررین نے بے نظیر بھٹو کی سیاسی زندگی کے دوران آمریت کے خلاف ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سلیم الرحمن مئیو،ابوبکر اعوان،مغیث شہزادہ بھٹو ،عظمت اللہ پسروری،ایاز بھٹی،غلام رسول بھٹی،نعیم بھٹی،ملک فیاض، ڈاکٹر جاوید صدیقی، زاہد محمود صدیقی،مہر شاکر،حاجی خلیل راں،رئیس الدین قریشی،حاجی مظہر نواز،عمران جاوید سمرا،اکرم انصاری،سلطان خان،اشرف بھٹی،خضر قریشی،ملک فیاض،ملک صدیق تھہیم،مشتاق بلوچ ،ضیاء انصاری ،ملک اسد،حبیب اللہ شاکر،سلیم الرحمن مئیو،غلام فرید گوندل،ملک اشفاق،ملک قاسم کھوکھر ،مرزا نذیر بیگ شریک ہوئے تونسہ شریف میں دفتر پاکستان پیپلزپارٹی میں جیالوں نے قرآن خوانی کی اس موقع پر تحصیل صدر خواجہ عاقب ،عطاء محمد جعفر،محمد آصف بلوچ،حبیب الرحمن،محمد یٰسین اعوان،محمد حسنین اعوان،صوفی محمد نیاز،صادق کریم بزدار،جیلانی خان بزدار،اے ڈی بجرانی،غضنفر عباس،ساجد بزدار،ذوالفقار ملغانی،عرفان حیات،راشد بزدار،خیام بزدار،مصطفی کھوسہ،اقبال ملتانی،اطہرقریشی،حماد احمد بزدار،بیدار خان مہاجر،محمد اسماعیل بزدار،محمد رمضان کھوسہ،نادر اقبال بھٹی،مشتاق احمد بھٹی اور دیگر سینکڑوں کارکنان پی پی پی نے شرکت کی۔

بے نظیر برسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -