بجلی کی قیمت میں ایک روپے 47پیسے فی یونٹ کمی کا امکان‘ ایل این جی فی یونٹ قیمت کا بھی یقین

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 47پیسے فی یونٹ کمی کا امکان‘ ایل این جی فی یونٹ قیمت ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

نومبر 2017ء کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ( ایف پی اے) فارمولا کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ آج 28 دسمبر کو کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے ایل این جی 1263 میگا واٹ پاور پلانٹ جھنگ کیلئے بجلی کی پیداواری قیمت 5.9084 ( پانچ روپے 90 پیسے) فی یونٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیرف ( قیمت) کی منظوری پنجاب تھرمل پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی درخواست پر دی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت کا تعین آئندہ 30 برس کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر