شہریوں اور وارڈ ن کے درمیان جھگڑا‘ آر پی او نے انکوائری کا حکم جاری کردیا
ملتان(کرائم رپورٹر) شہریوں اور وارڈن کے درمیان جھگڑے کا واقعہ، ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد نے نوٹس لے لیا۔(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
آر پی او ملتان نے واقعہ کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔ڈی ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن بورڈ منصور عالم انکوائری افسر مقرر۔ڈی ایس پی کو موقع پر جا کر انکوائری کی ہدایت۔ ٹریفک وارڈن عادل اور شہریوں میں دو روز قبل جھگڑا ہوا تھا۔ گرفتاری کی اطلاع پر عاقب کا والد صدمے سے چل بسا۔تاہم عاقب کے خلاف شاہ رکن عالم پولیس نے کار سر کا رمیں مزاحمت اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔