قائد نے اقبال کے خواب کی تکمیل کرتے ہوئے ہمیں آزاد ملک دیا‘ تہمینہ دولتانہ

قائد نے اقبال کے خواب کی تکمیل کرتے ہوئے ہمیں آزاد ملک دیا‘ تہمینہ دولتانہ

کرم پور (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی رہنما ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل کرتے ہوئے ہمیں آزاد ملک دیاآج ہم آزاد فضا میں رہ رہے ہیں،یہ سب عظیم رہنما قائد اعظم کی ان تھک محنت سے ممکن ہوا،یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس غلہ منڈی میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

بانی پاکستان محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ایم پی اے فرح منظور ،شیخ خالد مسعود ،راؤ طارق محمود، میاں ناصر دولتانہ ،اختر نواز بھٹی اور پارٹی کارکنان موجود تھے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دی،قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے اس ملک کی عوام کی خدمت کی اور قائد کا مشن آگے بڑھایا،بعد ازاں سالگرہ کا کیک کارکنان کے ہمراہ کاٹا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر