گورنر کے بھانجے یوسی چیئرمین اعجاز رجوانہ کا میئر اور چیئرمینوں کے معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ
ملتان (سٹاف رپورٹر ) گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کے بھانجے چیئرمین یونین(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کونسل ملک اعجاز رجوانہ نے میئر چوہدری نوید الحق ارائیں اور یونین کونسل چیئرمینوں کے معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وہ اس معاملے سے الگ ضرور ہیں مگرصورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مناسب وقت آنے پر ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ رابطہ کرنے پر یوسی چیئرمین ملک اعجاز رجوانہ نے کہا کہ وہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہیں گے ۔