حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے‘ مرتضیٰ محمود

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے‘ مرتضیٰ محمود

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں سے تنگ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

عوام پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ملک کے عوام با شعور ہو چکے ہیں جو کرپٹ حکمرانوں کے کسی دھوکہ میں نہیں آئینگے ، آئندہ آنیوالا دور پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کا دور ہے۔ وہ جنرل سیکرٹری پریس کلب شکیل احمد جتالہ کی عیادت کے دوران اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے ،اس موقع پر رانا طارق محمود خاں‘ سٹی صدر میاں خالد بن سعید‘ جنرل سیکرٹری بشیر احمد سومرو‘ ظفر خان عباسی‘ رانا حمزہ طارق‘ منگل اخان انڑ ‘خالد پرویز چٹھہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ ایم پی اے مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی ، پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کیلئے عوام کیساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہیں ۔ قبل ازیں مخدوم مرتضیٰ محمود نے شکیل جتالہ کو صحت یابی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ بعد ازاں مخدوم مرتضیٰ محمود نے شیخ اطہر علی کی والدہ ‘میر مسعود کی ہمشیرہ ‘ماسٹر محمد اکرم کی اہلیہ‘جام امتیاز کی بھابھی‘ افضل وڑائچ کی اہلیہ ‘رانا عبدالستار کے والد‘ میاں حفیظ ایڈووکیٹ کی والدہ‘ زاہد نثار کے بھائی ‘نجم بسرا کے والد ‘رئیس خلیل احمد ورند کے برادر نسبتی اورپنڈت دڑی میں راؤ انور کی وفات پرگہرے غم و رنج اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -