عمران خان سے ایم پی اے جہانزیب کھچی کی لاہور میں ملاقات، دورہ میلسی کی دعوت

عمران خان سے ایم پی اے جہانزیب کھچی کی لاہور میں ملاقات، دورہ میلسی کی دعوت

  

میلسی(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

میلسی تحریک انصاف کا قلعہ ہے یہاں کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھر پور مینڈیٹ دیا اس لیئے میلسی کا جلد دورہ کر کے عوام کا شکریہ ادا کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی کے ممبر اور میلسی سے رکن صوبائی اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی سے لاہور میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی ، سابق ایم این اے جہانگیر خان ترین ، چوہدری محمد سرور ، ایم این اے شفقت محمود ، علیم خان اور ڈاکٹڑ یاسمین راشد بھی موجود تھے ۔ا س موقع پر ایم پی اے جہانزیب خان کھچی نے عمران خان کو میلسی دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -