ڈپٹی کمشنر دیر لوئیر کی جانب سے تحصیل میدان میں کھلی کچہری کا انعقاد
تیمرگرہ( بیو رورپور ٹ ) ڈپٹی کمشنر دیر لوئیر کی جانب سے تحصیل میدان میں کھلی کچہری کا انعقاد ،لوگوں نے سرکاری اداروں کے کار کرد گی پر عد م اطمینان کا اظہار کر دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف سیکر ٹری خیبر پختون خواہ کے ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم کے زیر صدار ت ڈگری کالج لعل قلعہ میں عوامی مسا ئل کے حل کے غر ض سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مقامی مشران ،عمایدین ،منتخب بلدیا تی نمایند گان نے شر کت کی ،اس موقع پر ڈیڈ ک چےئرمین ایم پی اے سعید گل، ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر نوشیر خان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر شو کت علی ،ڈی ای او ڈا کٹر محمد ابراہیم ،اسسٹنٹ کمشنر جمال الدین سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان موجو د تھے ،کھلی کچہری میں اظہار خیال کر تے مقامی افراد نے بجلی کے غیر اعلا نیہ طو یل ترین لو ڈ شیڈ نگ ،علاقہ میں فایر بریگیڈ گاڑی عد م موجو د گی ،پینے کے پانی کے قلت ،تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی اور اسپتالوں میں ادویات کی عد م فراہمی جیسے اہم مسائل کی جانب حکام کی تو جہ مبذ و ل کروائی ،مقامی افراد نے اس مو قع پر ترقیا تی اسکیموں میں کام کی سست روی ،جنگلات کٹا ئی سمیت انتظا میہ کی جانب بغیر کسی نو ٹس کے گھروں میں اپنے حفاظت کے لئے ر کھے جا نے والے اسلحہ بحق سر کار ضبط کئے جا نے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ،ڈپٹی کمشنر سر مد سلیم اکر م نے واضح کیا کہ سرکاری افسران خود کو عوام کو عوام کا خاد م سمجھیں اور دفاتر میں اپنی حاضر ی یقینی بنا ئے ،کھلی کچہری میں اُٹھا ئے جا نے والے مسا ئل کو کم از کم د س دن کے اندر حل کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ عوامی مسا ئل کے حل کے لئے ضلع کے تمام سب ڈو یژن کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد عوامی مسا ئل کا فوری حل ہے۔