مہمند ایجنسی محکمہ پبلک ہیلتھکی غفلت سے ٹھیکیداروں کے لاکھون روپے ڈوبنے کا خدشہ

مہمند ایجنسی محکمہ پبلک ہیلتھکی غفلت سے ٹھیکیداروں کے لاکھون روپے ڈوبنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، محکمہ پبلک ہیلتھ ایکسین فاٹا کی غفلت اور لا پرواہی سے ٹھیکداروں کے لاکھوں روپے ڈوبنے کا خدشہ۔ منصوبوں کے بار بار معائنوں کے باؤجود بلوں پر دستخط نہیں کئے جاتے۔ پشاور حیات آباد دفتر کے چکروں اور عدم تعاؤن سے تنگ آچکے ہیں۔ ایکسین فاٹا کو فوری تبدیل کر کے مہمند ایجنسی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرائے جائے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لعل بادشاہ، حاجی گل حبیب، حاجی خان محمد، ٹھیکدار انور خان، زر محمد کان، ملک حاجی خان محمد اور دیگر نے بدھ کے روز مہمند پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ایکسین عدنان نے مہمند ایجنسی کے ٹھیکداروں کو بے جا تنگ کرنے کیلئے مختلف حربے آزمانے شروع کر دیئے ہیں۔ پبلک ہیلتھ کے ماتحت عملے کی مٹھی گرم کئے بغیر کوئی دفتری کام نہیں نمٹایا جاتا۔ جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہر سکیم پر لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باؤجود بلوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔ حالانکہ طریقہ کار کے مطابق جاری کاموں کی نگرانی اور معائنے تواتر کے ساتھ کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ مہمند ایجنسی نے جاری سکیموں کے بل بنا کر ایکسین کو بھیجوائے ہیں۔ ٹھیکداران کے بار بار تقاضوں اور پشاور حیات آباد میں محکمہ پبلک ہیلتھ فاٹا کے دفتر کے چکروں کے باؤجود ابھی تک بل نا معلوم وجوہات کی بناء پر پا س نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکداروں کو بلوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ جس سے قومی خزانے کے کروڑوں روپے ضائع ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند، ایم این اے ، سنیٹر اور دیگر اعلیٰ حکام سے بلوں کی ادائیگی کیلئے نوٹس لینے اور مذکورہ ایکسین کے تبادلے کیلئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اصلاح نہ ہونے اور طریقہ کار کے مطابق بلوں میں تاخیر کے خلاف جملہ ٹھیکداران احتجاج پر مجبور ہونگے۔ جس کی ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ ایکسین فاٹا اور ایس ڈی او مہمند ایجنسی پر ہوگی۔