ملتان سمیت 4 تعلیمی بورڈز کا اضافی چارج متعلقہ کمشنروں کے سپرد کرنیکا فیصلہ

ملتان سمیت 4 تعلیمی بورڈز کا اضافی چارج متعلقہ کمشنروں کے سپرد کرنیکا فیصلہ

  

ملتان (جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ کے 4 تعلیمی بورڈز کا اضافی چارج متعلقہ ڈویژنوں کے کمشنروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے سمری بنا کر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو بھیجوا دی ہے جس پر ماہرین تعلیم اور پنجاب بورڈ فیڈریشن نے شدید(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ردعمل کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں انتظامی آفیسران کو بیٹھا کر اداروں کا نظام متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس عمل سے امتحانات کا نظام متاثر ہو گا حکومت ایسے اداروں میں تجربات کرنے کی بجائے یہاں پر ماہرین تعلیم کو تعینات کرے واضح رہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں چئیرمن کی تعیناتی کے لئے انٹرویوز کا مرحلہ بھی مکمل کیا جا چکا ہے لیکن ان کی تعیناتی التوا کا شکار ہے اس وقت ساہیوال سرگودھا اور گوجرانولہ بورڈز کا اضافی چارج پہلے ہی متعلقہ ڈویژن کے کمشنروں کے پاس ہے اور ان بورڈز کی کارکردگی بھی مسلسل متاثر ہو رہی ہے اب ملتان بہاولپور راولپنڈی اور فیصل آباد کے چئیرمین بورڈز کی نئی تعیناتی ہونی ہے لیکن ان بورڈز میں بھی کمشنروں کو اضافی چارج دینے کے لیے سمری بنا کر وزیر اعلیٰ کو بھیجوا دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -