عائشہ گلالئی مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے :جمشید الدین

عائشہ گلالئی مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے :جمشید الدین

نوشہرہ (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا کہ عائشہ گلالئی مسلم لیگ ن کے ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے۔ تحریک انصاف نے اس کو عزت دی مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی عزت پاس نہ رکھ سکی اور خود کوسیاست میں زندہ رکھنے کے لیے تحریک انصاف کے قائدین کے خلاف چند ٹکوں کی خاطر منفی اوربے بنیاد پروپگنڈہ کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے کرپشن اور کمیشن کے خلاف جس جہاد کا اعلان کیاتھا۔ وہ جاری ہے اور صوبہ بھر میں کمیشن اور کرپشن پر کافی حدتک قابو پالیا گیا ہے۔ عائشہ گلالئی اوران کے والد نے پختون رویات کی دھجیاں بکھیر دی۔ ایک نوجوان لڑکی ہونے کے باوجود اس کامردوں میں اس طرح کھلے عام پھیرنا پختون روایا ت کے منافی ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کبھی کرپشن کی ہے اور نہ کسی کوکرنے دی ہے۔ ان کی زندگی کھلی کتا ب کی طرح ہے۔عائشہ گلالئی خود اپنے گربیان میں جھانک کردوسروں پر الزا م لگائیں۔ وہ نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر فلک نواز، سجاد حسین پراچہ بھی موجود تھے۔ میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو سپریم کورٹ نے صادق وامین قرار دیا۔ عائشہ گلالئی کی نظر میں اگر عمران خان صادق اور امین نہیں تو یہ ان کی اپنی ذاتی رائے اور سوچ ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تمام زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے انھوں نے نہ کبھی کرپشن کی اور نہ کسی کوکرنے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی اپنی زبان کولگا دیں۔ ورنہ اگرہم نے اپنی زبان کھولی تو عائشہ گلالئی کواپنے حثیت کا اندازہ لگ جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پختون روایات میں کسی عورت کو یہ باتیں زیب نہیں دیتی ۔ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے خود ان کادامن بھی داغ دار ہوگا۔انھوں نے کہا کہ وہ کسی خاص ایجنڈے پر نوشہرہ اتی ہے مگر ان کی اس طرح بے مقصد نوشہرہ آمد سے تحریک انصاف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں ریکارڈ اصلاحات کیے اور دونوں شعبوں میں میرٹ کو اولین ترجیح دی۔ ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ این ٹی ایس کے زریعے میرٹ پر بھرتی ہوئی۔ اسی طرح صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پوار کرنے کے لیے میرٹ پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف بھرتی کیا۔ ہسپتالوں میں بااختیار بورڈ قائم کرکے ایک مربوط نظام دیا۔ آج غریب کا بچہ بھی سرکاری سکولوں میں انگریزی تعلیم حاصل کرکے مقابلے کے دوڑ میں شامل ہورہا ہے۔ اور سرکاری سکولوں میں پرائیویٹ سکولوں کے طلباء کی داخلوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ جو بہتر تعلیمی پالیسی کانتیجہ ہے۔ جبکہ غریب مریضوں کے لیے صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے غریب کو بھی بہتر صحت کی سہولیات فراہم ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ بلین ٹریز کے منصوبے سے صوبہ بھر میں ہریالی ائے گئی۔انھوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت ساڑے چار سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ۔ جس سے متاثر ہوکر صوبہ بھر کے عوام تحریک انصاف کا رخ کررہے ہیں ۔ اور تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ ایک عائشہ گلالئی کے الگ پارٹی بنانے سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس کو اپنی حثیت کا اندازہ لگ جائے گا۔۔ انھوں نے کہا کہ آنے والا دور بھی پی ٹی ائی کا ہے نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ وفاق میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور انشاء اللہ عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر