فاٹا پی این ڈی سیکرٹری عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے سے گریز کرے
ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسودقبائل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا پی این ڈی سیکرٹری اور ایڈیشنل پی این ڈی سیکرٹری عوام کے منہ سے نوالا چھیننے کی کوشش نہ کرے ،لائیوسٹاک کے 63شفاخانے حیوانات اور 17عدد نرسریاں ختم کرنے سے ہرصورت بچایا جائے،کمیونل سکولز کے دوسالوں سے بند تنخوائیں بھی ریلیز کیا جائے محسودقبائل کی پریس کانفرنس ۔ تفصیلات کے مطابق محسود قبائل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فاٹا پی این ڈی کے سیکرٹری اور ایڈیشنل پی این ڈی سیکرٹری عوام سے منہ کا نوالا چھیننے کی کوشش نہ کرے 63شفاخانے حیوانات اور 17عدد نرسریاں ختم کرنے سے ہرصورت میں بچایا جائے،کمیونل سکولز کے دوسالوں سے بند تنخوائیں بھی ریلیز کیا جائے چونکہ قبائل موجودہ وقت میں مشکل حالات سے گزر رہیے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت دعوے کررہی ہے کہ ہم قبائل کو روزگار دینگے دوسری طرف لائیوسٹاک کے 63شفاخانے حیوانات اور 17عدد نرسریاں ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے عمائدین نے یہ بھی کہا کہ کمیونل سکولز کے دوسالوں سے بند تنخوائیں بھی ریلیز کیا جائے اگر مذکورہ مرعات کو ختم نہیں کیا گیا تومحسودقبائل قانونی طورپر بھرپورمذمت کرینگے اور اپنا دائرہ احتجاج تک بھی بڑھائیں گے اور ہائی کورٹ میں بھی رٹ دائرکرائینگے ۔