بٹ خیلہ میں پختونخوا میپ اور پی پی پی کو سیاسی دھچکا
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پختونخواملی عوامی پارٹی اورپیپلزپارٹی کودھچکہ کونسلر رفیق گل اورپیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنان مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روزیونین کونسل خارمیں ایک تقریب منعقدہوئی اس موقع پرپختونخواملی عوامی پارٹی کے کونسلر رفیق گل اورپاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنا ن ولی محمد،عزیزالرحیم حافظ صاحب اپنے خاندان اوردرجنوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں تقریب سے وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کوپی ٹی آئی کے ٹوپیاں پہنادی گئی ۔تقریب سے شکیل خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے صوبہ بھرکے تمام مساجد کے ا ئمہ کوماہانہ دس ہزارروپے اعزایہ مقررکرکے بڑاکارنامہ سرانجام دیاہے کیونکہ ایم ایم اے نے عوام سے اسلام کے نام پرووٹ لیاتھا مگرصرف اورصرف اقتدارکے مزے لوٹ کرعلماء کرام کیلئے کچھ بھی نہیں کیاتھا ۔اب ان کے اوسان خطاہوچکے ہیں اورپی ٹی آئی کے خلاف مختلف پروپیگنڈے کررہے ہیں مگروہ کھبی بھی اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ اب عوام ان کے دھوکے اورفراڈمیں نہیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ اگرائندہ الیکشن میں ایم ایم اے سمیت تمام پارٹیاں متحد ہوکرپھربھی پی ٹی آئی کے مقابلے میں ریت کے دیوارثابت ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے حقداروں کواپناحق دیکر رشوت اورسفارش کے کلچرکاخاتمہ کردیاانہوں نے کہاکہ صوبے میں ہزاروں کے تعدادمیں اساتذہ کرام اورڈاکٹرزکوبھرتی کیاہے اگرکسی بھی استاذ یاڈاکٹرنے ایک روپے رشوت پی ٹی آئی کے وزراء اورممبران پرثابت کردی تووہ ہرقسم سزاکیلئے تیارہیں ۔