شیخ عاطف رشیدشمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ ، شمع پینتھرز نے جیت لی

شیخ عاطف رشیدشمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ ، شمع پینتھرز نے جیت لی

  

پشاور( سپورٹس رپورٹر)شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ ،شمع پینتھرز نے شمع ٹائیگرز کو چالیس رنز سے شکست دیدی ، زندے گراؤنڈ پر جاری شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شمع اکیڈمی ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے شمع پینتھرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جنہوں نے مقرررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے ، اسرار اﷲ 40 ، عمران خان 32 ، قیصر سلیم 26 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،شمع ٹائیگرز کی طرف سے ارشد خان اسفندیار امیر تیمور اور جواد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں شمع ٹائیگرز نے 27.3 اوور میں 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، یاسر نے 35 ، نورزمان 30 اور بلال نے 23 رنز بنائے شمع اکیڈمی پینتھرز کی طرف سے زاہد اﷲ نے پانچ ، قیصر سلیم اور عامر فاروق نے دو دو اور اعجاز احمد نے ایک ٹورنامنٹ میں شمع اکیڈمی کے چار ٹیمیوں نے حصہ لیا ، شمع ٹائیگرز ، شمع پینتھرز شمع یونائیٹڈاور شمع اکیڈمی لائنز نے حصہ لیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -