نوشہرہ ،بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کی کامیابی ،پی ٹی آئی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

نوشہرہ ،بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کی کامیابی ،پی ٹی آئی کی کارکردگی پر ...

نوشہرہ( بیورورپورٹ ) سابق خاتون ایم پی اے اور عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی رہنما شازیہ اورنگزیب اور سلیمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ میں بلدیات کے ضمنی انتخابات میں عوام نے اے این پی پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے وہ صوبائی حکومت اور بالخصوص وزیراعلیٰ کی سیاسی خدمات اور ارکردگی پر سوالیہ نشان ہے نوشہرہ کے مختلف یونین کونسلز کے عوام نے اے این پی کے امیدواروں پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ضلع نوشہرہ سے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں اور ضلع نوشہرہ سے تحریک انصاف کو بری شکست دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ جھوٹے تھے اس لئے عوام نے اسے مسترد کردیا ہے یہ ایک ٹریلر تھا فلم ابھی باقی ہے اور 2018 کے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں پر یہ اعتماد دگنا ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اے این پی صوبہ خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے اے این پی میں کوئی اختلاف نہیں ہمیں اپنے لیڈروں پر پورا اعتماد ہے اور یہ بات بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ثابت ہوچکی ہے کہ اے این پی کے کارکن متحد ہیں انہوں نے کہا کہ 7 مختلف یونین کونسلوں جن میں ڈاگ بیسود، خدریزی، اکبرپورہ، ترخہ، نوشہرہ سٹی، اکوڑہ خٹک اور جبئی میں اے این پی کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوچکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام نوشہرہ سمیت پورے صوبے سے تحریک انصاف کا جنازہ نکال کررکھ دیں گے نوشہرہ میں جتنے بھی منصوبے زیر تکمیل یا پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں وہ تمام منصوبے خود ناقص میٹریل کے استعمال کی گواہی دیتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر