پی ٹی آئی حکومت تاجروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے :لیاقت خٹک

پی ٹی آئی حکومت تاجروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے :لیاقت خٹک

نوشہرہ( بیورورپورٹ ) ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں بینک کاری کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ضلع نوشہرہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ضلع بھر کے تمام علاقوں میں بجلی کا مسلہ حل کرنے کیلئے سولر سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے صحت تعلیم اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے اہم منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں کیلئے پلے گراونڈ کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے کیونکہ ہمارے منشور میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود سرفہرست تھا اور رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا بینک نوشہرہ کینٹ برانچ کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری ملک محمد ابرار خان ، ضلعی نائب ناظم حاجی اشفاق احمد ، ضلعی کونسلر قاضی واجد الحق ، برانچ منیجر سردار حسین خٹک ، اپنا بینک کے مائیکرو کریڈٹ افیسر قاضی حہجت الحق ، تحصیل کونسلر زرعالم خان اور وحید الرحمان بھی موجود تھے اس موقع پر لیاقت خان خٹک نے ضلعی کونسلر قاضی واجد الحق کے درخواست پر اپنا بینک کیلئے 50ملین روپے ڈیپازٹ کر کا اعلان کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر