اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مختلف امتحانات کے انٹری ٹیسٹ 31 دسمبر کو ہوں گے

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مختلف امتحانات کے انٹری ٹیسٹ 31 دسمبر کو ہوں گے

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں ایم۔فِل، ایم۔ایس اور پی۔ایچ ۔ڈی میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کا انٹری ٹیسٹ 31دسمبر،2017ء کو بروزِ اِتوار اکیڈمِک بلاک میں لیا جائے گا۔فیکلٹی آف نیچرل سائنسز جس میں (باٹنی،کیمسٹری، فزکس اور زوالوجی ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں )کا ٹیسٹ 09:30am،فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجزجس میں(انگریزی،اُردو اور مطالعہ پاکستان ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں) کا ٹیسٹ 01:30pm،فیکلٹی آف بیسک اینڈ سوشل سائنسز جس میں (اکنامکس، منیجمنٹ سائنسز ، پولیٹیکل سائنس اور سٹیٹِسٹکس ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں)کا ٹیسٹ 01:30pm،فیکلٹی آف ریلیجز اینڈ لیگل سٹڈیز جس میں (اسلامِک تھیالوجی ڈیپارٹمنٹ شامل ہے)کا ٹیسٹ 01:30pmاور فیکلٹی آف ٹیکنالوجیز اینڈ انجنئیرنگ سائنسز جس میں ( جینیٹِکس اور کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں) کا ٹیسٹ بھی 01:30pmشروع ہوگا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -