کھیلوں کے ذریعے دوستی کے رشتے مضبوط ہوتے ہیں ،بیرسٹر امجد ملک

کھیلوں کے ذریعے دوستی کے رشتے مضبوط ہوتے ہیں ،بیرسٹر امجد ملک

پشاور( خالد خان )ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کی کھیلوں کی ترقی و فروغ اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں خدمات لائق ستائش اور قابل تقلید ہیں۔ نامور ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک خیبر پختون خوا میں پولیس فورس نے قربانیوں کی جو اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چئیرمین اور برطانیہ کے نامور ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعہ دوستی کے رشتے مضبوط اور ایک دوسرے ملک کے عوام کو قریب لایا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات لائق ستائش اور قابل تقلید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرسٹ کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر منظور الحق اور وکیل راہ نما حبیب اللہ قریشی ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔بیرسٹر امجد ملک نے ٹرسٹ کی سرگرمیوں پر مبنی تصاویر اور دستاویزی فلم دیکھی، ٹرسٹ کے ممبر شپ فارم پر دست خط کئے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے میدانوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کھیلوں کے ذریعے ہمارے نامور کھلاڑیوں نے ملک و قوم کو شناخت دی جس کے پیش نظر کھیلوں کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کر کے ایک مفید معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے اور انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ خیبر پختون خوا کے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر قومی جونئیر اور سینئر ٹیموں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سارے ملک کے عوام، سیکورٹی فورسز خاص طور پر خیبر پختون خوا میں پولیس فورس نے قربانیوں کی جو اعلیٰ مچالیں قائم کی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے کے پی پولیس کے افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قربانیوں کے نتیجے میں نئی نسل کو ایک روشن پاکستان کی تعبیر ملے گی اور وہ دن دور نہیں جب یہ صوبہ اور ملک ترقی و خوش حالی کا ہم سفر ہو گا۔انہوں نے ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کی کھیلوں کی ترقی و فروغ اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں خدمات کو سراہا اور اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے ٹرسٹ کے لئے برطانیہ میں مختلف تقریبات کے لئے بھی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر ملک سعد ٹرسٹ کے ممبر ٹرسٹی جاوید مروت نے بیرسٹر امجد ملک کو روایتی کلاہ لنگی کا تحفٖہ پیش کیا جبکہ صاحبزادہ محمد حلیم نے شیلڈ پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر