نوشہرہ ،قاضی میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کو ادویات کی فراہمی کیلئے ایک ہفتہ کی الٹی میٹم

نوشہرہ ،قاضی میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کو ادویات کی فراہمی کیلئے ایک ہفتہ کی ...

نوشہرہ( بیورورپورٹ )نوشہرہ کے بلدیاتی نمائندوں نے قاضی میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ ہسپتال میں سٹاف ، ادویات اور دیگر لوازمات کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کے لئے ایکشن لیں کیونکہ ہسپتال مذکورہ میں غریب مریض بنیادی سہولیات کیلئے رل رہے ہیں ناظمین ، نائب ناظمین اور کونسلر ز سمیت عوام ایک ہفتے کی ایلٹی میٹم کے خاتمے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سڑکو ں پر نکلے گے ان خیالات کا اظہار نوشہرہ سٹی کونسلر اتحاد کے صدر حاجی اعجاز خان نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس جو کہ لاکھوں روپے سے تعمیر کردہ منصوبہ ہے لیکن قاضی میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے اس پر کو ئی خاص توجہ نہیں دیا ہے اور نوشہرہ کے عوام صحت کی سہولت سے مستفید ہونے کی بجائے صحت سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں اس سے تو بہتر تھا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ہی مزید فعال کیا جاتا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ سمیت مضافاتی علاقوں کے عوام قاضی میڈیکل کمپلیکس میں لیبارٹری ، ایکسرے ، اور دیگر سہولیات کیلئے دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر