ملاکنڈ لیویز فورس کا عدم ادائیگی پر پمپس سے سپلائی بند کرنے کا نوٹس

ملاکنڈ لیویز فورس کا عدم ادائیگی پر پمپس سے سپلائی بند کرنے کا نوٹس

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈلیویز فورس کی جانب سے مالاکنڈپیٹرول پمپ کوپیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے یکم جنوری سے تیل کے سپلائی بندکرنے کا نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق دوسرے اضلاع کے طرح ضلع مالاکنڈمیں مالاکنڈلیویزفورس کے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے حکومت کی جانب سے بروقت پیسے فراہم نہ کرنے کی وجہ سے تیل کے مدمیں مالاکنڈپیٹرول پمپ کے چالیس لاکھ روپے کے مقروض ہوگئے ہیں مقامی پیٹرول پمپ کے مالک ثاقب رحمان نے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈکونوٹس جاری کرتے ہوئے موقف اختیاررکیاہے کہ یکم جنوری سے پہلے پہلے ہمارے بقایاجات اداکریں بصورت دیگرہم یکم جنوری سے مالاکنڈلیویز فورس کوتیل کے سپلائی بندکردیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر