صوابی ،خیبرپختونخوا ڈینٹل ٹیکنیشن کی غیر قانونی چھاپوں کی مذمت

صوابی ،خیبرپختونخوا ڈینٹل ٹیکنیشن کی غیر قانونی چھاپوں کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ )خیبرپختونخوا ڈینٹل ٹیکنیشن ایسوسی ایشن ضلع صوابی نے ضلعی انتظامیہ /کنزیومر کورٹ کے انسپکٹرز،ایچ سی سی کے غیر قانونی چھاپوں اورڈینٹل پریکٹیشنرز کے کلینکس کو سیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے قوانین کی خلاف ورزی قراردیااور مطالبہ کیاکہ غیر قانونی آپریشن کو فوری طور پر بندکیاجائے اس سلسلے میں صوبائی وائس چئیرمین انورالحق کے صدارت میں ایک جلاس ہوا جس سے صوبائی چئیرمین عزیزاللہ، ضلعی صدر مردان فضل ربی ،ضلعی صدرنوشہرہ عمران فضل،صدرکاٹلنگ عثمان خٹک اوروائس چئیرمین انوارالحق نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہومیو پیتھک پریکٹشنرز قانون کے مطابق اپنے کلینکس میں ڈینٹل یونٹ اور الٹراساؤنڈ مشین رکھتے ہیں جبکہ ایچ سی سی انہیں ہومیو پیتھک پریکٹس کرنے کیلئے رجسٹرڈ بھی کرواتی ہے لہٰذا ان کے خلاف ایچ سی سی اور ضلعی انتظامیہ غیر قانونی آپریشن کو فوری بند کرے ۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے اب تک پیرامیڈیکس اورہیلتھ سروسزپروائیڈرکیلئے کوئی قانون نہیں بناہے اور جو قانون پیرامیڈیکس پرلاگوہوتاہے وہ دراصل ڈاکٹروں کیلئے بنایا گیاہے لہٰذا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ جلد ازجلد تمام پیرامیڈیکس اورپروفیشنلز کو مستقل کرکے ان کے متعین کر ے اس سے ایک طرف معاشرے کوصحیح علاج معالجہ کے نظام میں بہتری آئے گی جبکہ دوسری طرف ان پیرامیڈیکس اورپروفیشنلز کی کلینکس قانون کے دائرے میں آکر کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا۔