ضلعی حکومت کا سٹی ہسپتال کو جدید سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

ضلعی حکومت کا سٹی ہسپتال کو جدید سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی حکومت کا کوہاٹ روڈ پر واقع نصیر اللہ بابر ہسپتال ( سٹی ہسپتال)کو جدید سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ‘ ہسپتال میں آئی سی یو‘ بلڈبینک اور وینٹی لیٹر مشین کی فراہمی کیلئے ہسپتال کے ایم ایس سے ڈیمانڈ طلب تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کوہاٹ روڈ پر واقع نصیر اللہ بابر ہسپتال ( سٹی ہسپتال)کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور کوہاٹ روڈ اور گردنواح کے علاقوں کے مریضوں کو انکے دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سراج احمد کو اپنے دفتر طلب کیا اور ان سے ہسپتال میں درپیش مشکلات اور مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے شدید زخمی اور شدید بیمار مریضوں کیلئے ہسپتال میں آئی سی یو ‘ بلڈ بینک اور وینٹی لیٹر مشین کی فراہمی کیلئے ایم ایس کو فوری طورپر ڈیمانڈ ضلعی حکومت کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے اور تاکید کی مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا کہناتھا کہ ضلع کے تمام چھوٹے ہسپتالوں میں ٹراماوارڈز بنائے جائینگے تاکہ ایمر جنسی کی صورت میں مریضوں کو انکے علاقوں میں ہی صحت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -