لنڈی کوتل ،اغواء ہونے والے 17 افراد کو مالی امداد کی فراہمی

لنڈی کوتل ،اغواء ہونے والے 17 افراد کو مالی امداد کی فراہمی

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ اینرروناؤ سے چار ماہ پہلے اغواہونے والے شینواری قوم عادلخاد کے رہائشی 17 افراد کے خاندان والوں کو کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی ڈاکٹر اصف محمود جان کے نمائندہ نے جزبہ خیرسگالی کے تحت 50 ہزار روپے نقدمالی امداد کیاور گشتہ روز لنڈیکوتل پریس کلب میں مغوی کے خاندان والوں کے ساتھ ملاقات کرے نقد پچاس ہزار روپے دئیے واضح رہے اس پہلے بھی کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی طرف سے مذکورہ مغوی افراد کے اہلخانہ کیساتھ مالی امداد کیا گیا تھا،اس موقع پر متاثرہ خاندانوں نے اس اقدام کو سراہا اور حکومت کے اعلیٰ حکام سے مغویوں کے بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -