سیاسی نمائندوں کو عوام کا خادم ہونا چاہئے ،ادریس خٹک

سیاسی نمائندوں کو عوام کا خادم ہونا چاہئے ،ادریس خٹک

  

شیدو(نمائندپاکستان)عوام کی خدمت میرا مشن ہے اور اس مشن میں زندگی بھر لگا رہوں گا ۔سیاسی نمائندوں کو عوام کو خادم ہونا چایئے۔(ادریس خٹک)گزشتہ روز جہانگیرہ ڈھیری خٹک میں ایم پی اے ادریس خٹک نے لقمان جناز گاہ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مجھے ووٹ دے کر اپنی خدمت کے لیے منتخب کیا اور میں عوام کی خدمت میں ہی لگا ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ عوام کے اعتماد کو نقصان نہ پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور تمام سیاسی نمائندوں کو عوام کا خادم ہونا چاہئے ۔الیشن کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدے تقریباً پورے کر دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے اور خاورئی جہانگیرہ رود پر بھی کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔کتی میانہ روڈ کی تعمیر سے عوام کے مسائل کافی حد تک کم ہو گئے ہیں ۔درگئی روڈ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔پیتاؤ بالا کی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آ راستہ کرنے کے لیے گرلز پرائمری سکول کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جبکہ گرلز مڈل سکول پیتاؤ پایان کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جس میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے اس دفعہ این ٹی ایس میں اسامیاں مشتہر کی گئی ہیں ۔گورنمنٹ ہائی سکول جہانگیرہ روڈ کو ہایئر سکینڈری کا درجہ دیا جا چکا ہے اور عنقریب کام شروع کر دیا جائے گا ۔گورنمنٹ ہائی سکول نڑی کا تعمیراتی کام بھی آخری مراحل میں جبکہ گرلز ہائی سکول نودیہہ کو ہائیر سکنڈری کا درجہ دیا جا چکا ہے جسکی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور انشاء اللہ نئے تعلیمی سال سے کلاسوں کا آغاز کر دیا جائے گا ۔جہانگیرہ میں ایک نیا ٹیوب ویل اور دو پرانے بند ٹیوب ویلز کو چلو کر دیا گیا ہے اور عوام کا پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔اب جن علاقوں میں گیس کی سہولت نہیں ہے اسکی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور عنقریب اس حوالے سے بھی عوام کو خوش خبری دیں دگے ۔اس موقع پر تحصیل جہانگیرہ کے ممبر ملک سجاد خان ،نیئبر ووڈ کونسل جہانگیرہ ۱ کے چیئرمین ڈاکٹر اور جہانگیرہ کے سیاسی و سماجی بزرک حاجی لقمان خان بھی موجود تھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -